نئی نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا: محسن نقوی
Web Desk
26 March 2026
راولپنڈی: وفاقی وزیرِ داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے ان کا استقبال کیا۔ وزیرِ داخلہ نے زیرِ تعمیر ‘نیشنل کاؤنٹر نارکوٹکس کوآرڈینیشن سنٹر’ کا معائنہ کیا اور اے این ایف کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے این ایف کی کوششوں سے منشیات کے جرائم میں سزا کی شرح 82 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 22 ملکی اور 9 غیر ملکی منشیات اسمگلنگ کرنے والی تنظیموں کے نیٹ ورک کو کامیابی سے توڑا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کو پوپی (افیون) کی فصل کی تلفی اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
محسن نقوی نے اے این ایف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لیے ہر سطح پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر حال ہی میں شہید ہونے والے اے این ایف کے 6 اہلکاروں کے لیے دعا کی گئی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ‘اے این ایف فاؤنڈیشن’ کے قیام کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026
ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے
17 July 2026
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا
17 July 2026
ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل
17 July 2026
27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب
17 July 2026
خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران
17 July 2026
فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال
17 July 2026