پنجاب حکومت کو دفاتر کیلئے یونیورسٹی کی اراضی لینے سے روک دیا گیا
Web Desk
26 March 2026
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو گورنمنٹ ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی مختص کردہ اراضی واپس لینے اور وہاں سرکاری دفاتر تعمیر کرنے سے روک دیا ہے۔ جسٹس محمد چودھری اقبال نے سیالکوٹ کے رہائشی نوید خالد کی آئینی درخواست پر سماعت کی، جس میں صوبائی حکومت کے اس اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا۔
درخواست گزار کے وکیل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ 2005 میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے 200 ایکڑ اراضی مختص کی گئی تھی، جہاں اب تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔ انہوں نے سنگین الزام عائد کیا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی خواہش پر مقامی انتظامیہ نے غلط ریکارڈ پیش کر کے پنجاب کابینہ سے 120 ایکڑ اراضی کی واپسی کی منظوری لی، تاکہ وہاں کلرکوں کے لیے دفاتر بنائے جا سکیں۔
سماعت کے دوران جسٹس چودھری محمد اقبال نے ریمارکس دیے کہ “یونیورسٹی کے لیے جگہ ہمیشہ کم ہی ہوتی ہے، حکومت اپنے دفاتر کہیں اور تعمیر کر لے۔” عدالت نے اسے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ اور چانسلر (گورنر پنجاب) کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ تمام فریقین کو 3 ہفتوں میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026