LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی پٹرولیم قیمتوں کی ڈی ریگولیشن مسترد، پٹرول پمپ مالکان کی ہڑتال کی دھمکی پاسدارانِ انقلاب کا قطر میں امریکی العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم: پٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل ریکارڈ 31 روپے 5 پیسے مہنگا ایرانی حملے میں بجلی اور ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا: کویت امریکا نے غیرملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزا قوانین سخت کر دیے، قیام کی مدت مقرر پیٹرولیم مصنوعات:حکومتی اقدام کو “لوٹ مار” اور “ڈاکہ” قرار,حافظ نعیم الرحمان

انسداد دہشتگردی عدالت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

Web Desk

26 March 2026

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے مرکزی رہنماؤں کے خلاف درج مختلف مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے انہیں 21 مئی 2026 تک گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج، سنگجانی جلسہ اور سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے مظاہروں سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے اہم رہنما جن میں عمیر نیازی، رؤف حسن اور اعظم سواتی شامل تھے، عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ان رہنماؤں کی جانب سے دائر کردہ 230 سے زائد قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے ریلیف فراہم کیا اور پولیس کو مئی کی مقررہ تاریخ تک کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، آبپارہ، سیکرٹریٹ اور گولڑہ سمیت اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے کیس کے تمام فریقین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اگلی سماعت پر اپنے حتمی دلائل پیش کریں تاکہ ان درخواستوں پر قطعی فیصلہ سنایا جا سکے۔