امریکاسے بالواسطہ یا بلاواسطہ مذاکرات نہیں ہورہے،پاکستان میں ایرانی سفیر
Web Desk
25 March 2026
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کوئی بالواسطہ یا بلاواسطہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے دوست ممالک تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں، امید ہے دوست ممالک کی کوششیں کامیاب ہو جائیں گی۔
رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ دوست ممالک جارحیت کے خاتمے کے لیے فریقین سے رابطے میں رہتے ہیں، لیکن میری معلومات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان اب تک جنگ بندی کے حوالے سے بلاواسطہ یا بلواسطہ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، جبکہ دوسری جانب ایرانی فوج نے اس کی تردید کی تھی۔
متعلقہ عنوانات
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
19 November 2026
صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026