LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا جاندار مطالبہ: “فلسطینی ریاست کا قیام ہی پائیدار امن کی ضمانت”، مستقل مندوب عاصم افتخار

Web Desk

25 March 2026

نیویارک/اسلام آباد: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بریفنگ کے دوران فلسطینی عوام کے حقوق اور خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کا اصولی اور دو ٹوک مؤقف پیش کیا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے واضح کیا کہ عرب اسرائیل تنازع کی جڑ مسئلہ فلسطین ہے اور جب تک فلسطینیوں کو ان کا حقِ خودارادیت نہیں ملتا، خطہ عدم استحکام کا شکار رہے گا۔

عاصم افتخار نے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری انسانی المیے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں اب تک 71,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ انہوں نے 15 مارچ کو تمون قصبے میں ایک فلسطینی خاندان کے سفاکانہ قتل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آباد کاروں کا تشدد اب انفرادی واقعات نہیں بلکہ ایک منظم اور مربوط مہم بن چکا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

پاکستانی مندوب نے قرارداد 2803 پر نیک نیتی سے عملدرآمد، فوری جنگ بندی، اور انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ:

  1. 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

  2. آباد کاری کی توسیع فوری طور پر روکی جائے اور شہریوں پر تشدد میں ملوث عناصر کا احتساب کیا جائے۔

  3. مقبوضہ علاقوں کی جغرافیائی یا آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عاصم افتخار نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بڑے تصادم کے خطرے پر خبردار کرتے ہوئے تمام فریقین سے ضبط و تحمل کی اپیل کی اور اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطینیوں کی جائز جدوجہدِ آزادی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے