پاکستان نے آسیہ اندرابی سمیت کشمیری رہنماؤں کی سزاؤں کو مسترد کر دیا
Web Desk
25 March 2026
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی عدالت کی جانب سے کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کو عمر قید اور ان کی ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو 30، 30 سال قید کی سزا سنانے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ دفترِ خارجہ سے جاری ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی ایک اور کڑی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، آسیہ اندرابی کشمیری عوام کے حقوق کے لیے ایک توانا آواز رہی ہیں اور انہیں سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنانا محض اختلافی آوازوں کو دبانے کی کوشش ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کا “غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا قانون” (UAPA) دراصل کشمیری قیادت کو خوفزدہ کرنے اور آزادی کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے بھارتی عدلیہ کی آزادی پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔
پاکستان نے اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غیر منصفانہ فیصلے کا فوری نوٹس لیں اور بھارت کو کشمیریوں کے سیاسی و شہری حقوق کی پامالی پر جوابدہ ٹھہرائیں۔ دفترِ خارجہ نے اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا جیسا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں درج ہے۔
متعلقہ عنوانات
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
17 July 2026
امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
17 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026