بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کا جلد اجراء اولین ترجیح ہے: محسن نقوی
Web Desk
25 March 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز سالک حسین کی زیرِ صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل، بالخصوص پاسپورٹ کے جلد اجرا اور اسپین میں رہائشی سہولیات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسپین میں غیر قانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کی اسکیم سے قبل، وہاں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ اور دیگر ضروری دستاویزات محض ایک ہفتے کے اندر جاری کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر سالک حسین نے بتایا کہ اسپین کی اس نئی ریذیڈنٹ اسکیم سے تقریباً 15 ہزار پاکستانی مستفید ہوں گے۔ انہوں نے اس موقع پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کی بھرپور سپورٹ کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کا جلد اجرا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاہم انہوں نے سخت ہدایت کی کہ کسی بھی مجرم یا مطلوب ملزم کو پاسپورٹ جاری نہ کیا جائے۔
اجلاس کے دوران نیشنل پولیس بیورو کی جانب سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے عمل کو بھی سہل اور تیز بنانے کا اعلان کیا گیا۔ اسپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد اور بارسلونا کے قونصل جنرل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ اب ترجیحی بنیادوں پر جاری کیے جا رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے سفارت خانے کے پاسپورٹ سیکشن کے لیے اضافی عملہ فوری طور پر فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
17 July 2026
امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
17 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026