LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

امریکی شہری لاکھوں ڈالر کی لاٹری کیسے جیتا؟ دلچسپ داستان

Web Desk

24 March 2026

میری لینڈ: امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک شہری کی محض فرائیڈ چکن کھانے کی خواہش اسے لاکھوں ڈالر کا مالک بنا گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایک نامعلوم شخص اپنی پسندیدہ غذا ‘فرائیڈ چکن’ خریدنے کے لیے ایک مقامی دکان پر رکا، جہاں کھانا کھاتے ہوئے اس نے تفریحاً ‘100 ایکس کیش’ (100X Cash) کے دو لاٹری ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔

ابتدائی طور پر ان دو ٹکٹوں سے اس نے 50 ڈالر کا انعام جیتا، جس پر اس نے مزید دو ٹکٹ خریدے اور دوبارہ 50 ڈالر جیت لیے۔ اس مسلسل جیت نے اس کے اعتماد میں اضافہ کیا اور اس نے ایک اور آخری ٹکٹ خریدا۔ جب اس نے اس ٹکٹ کو اسکریچ کیا تو وہ دنگ رہ گیا۔ پہلے اسے لگا کہ شاید یہ 1000 ڈالر کا انعام ہے، لیکن جب اس نے غور سے دیکھا تو وہ 10 لاکھ ڈالر (ایک ملین ڈالر) کی خطیر رقم تھی۔

خوش قسمت فاتح نے بتایا کہ انعام کی رقم دیکھ کر وہ اپنے حواس کھو بیٹھا اور فوراً کار کی جانب بھاگا تاکہ اپنے بچوں کو یہ ناقابلِ یقین خوشخبری سنا سکے۔ میری لینڈ لاٹری انتظامیہ نے بھی اس دلچسپ واقعے کی تصدیق کر دی ہے، جہاں چکن کا ایک عام سا آرڈر ایک خاندان کے لیے کروڑوں روپے کے برابر جیک پاٹ ثابت ہوا۔