“بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی خفیہ رکھی گئی,ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز
Web Desk
24 March 2026
لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حالیہ سیاسی پیش رفت کے حوالے سے سنگین خدشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو رات کی تاریکی میں خاندان اور ذاتی معالج کو بتائے بغیر ہسپتال منتقل کیا گیا، اور تیسرے انجکشن کی خبروں کے حوالے سے بھی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک ذاتی معالج کو رسائی نہیں ملتی، کوئی بھی طبی طریقہ کار قبول نہیں ہوگا۔
سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاسی معاملات کے تمام اختیارات محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر کو دے دیے ہیں۔ انہوں نے سہیل آفریدی کی جانب سے بانی کی رہائی کے لیے ملک گیر ‘رہائی تحریک’ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک کسی ایک چوک تک محدود نہیں بلکہ پورے ملک میں ہمہ جہتی عمل کے طور پر چلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی حکومت دانستہ طور پر نفاق پیدا کر رہی ہے اور وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات سے گریز کیا ہے۔
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے جائز حقوق اور فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ کیا اور امتِ مسلمہ کی وحدت پر زور دیا۔ سلمان اکرم راجہ نے عدلیہ کی صورتحال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں ہمارے لیے عملاً بند ہیں، لیکن ہم عدلیہ کی بحالی اور آئین کی بالادستی کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ملک کی معاشی ترقی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک عوام کو ان کے اصل لیڈر سے نہیں ملایا جاتا، امن کی فضا قائم نہیں ہو سکتی۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026