LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی

وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس، ایران امریکا جنگ پر غور

Web Desk

24 March 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور ملکی توانائی بحران پر ایک انتہائی اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت شریک ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جہاں خطے میں جاری ایران، اسرائیل اور امریکہ کی مثلث میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان کے ممکنہ سفارتی کردار پر خصوصی مشاورت کی گئی، جس میں امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات کے خدوخال پر بات چیت ہوئی۔ عسکری قیادت نے سکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان کے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ ملک میں جاری شدید توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے حکومتی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج شام صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں اتحادی جماعتوں کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ اس ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے پاکستان پر اثرات اور قومی سلامتی کے امور پر حتمی مشاورت کی جائے گی تاکہ ایک متفقہ قومی موقف اپنایا جا سکے۔