توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے اہم سفارشات وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش
Web Desk
24 March 2026
لاہور: پنجاب میں توانائی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت نے بڑے اور سخت فیصلے کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ محکمہ توانائی نے اس ضمن میں ایک جامع سفارشاتی پلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کر دیا ہے، جس کا مقصد بجلی اور ایندھن کی بچت کو یقینی بنانا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اہم ترین سفارشات میں تعلیمی اداروں کو 15 اپریل تک بند رکھنے کی تجویز شامل ہے۔ اس کے علاوہ، پٹرول اور ڈیزل کی منصفانہ تقسیم کے لیے کوپن یا ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے اور مخصوص دنوں میں محدود گاڑیوں کو ایندھن فراہم کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے۔ نجی اداروں کے لیے ‘ورک فرام ہوم’ (گھر سے کام) کی سخت ہدایات جاری کرنے اور غیر ضروری عوامی و نجی تقریبات پر مکمل پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔
پلان میں عوامی ٹرانسپورٹ بشمول میٹرو اور بس سروس کے پھیلاؤ کی تجویز دی گئی ہے تاکہ نجی گاڑیوں کا استعمال کم ہو سکے۔ مزید برآں، ایل ای ڈی بل بورڈز اور آرائشی لائٹس کو فوری بند کرنے، جبکہ رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس کو متبادل (Alternate) موڈ پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مارکیٹیں اور کاروباری مراکز کے اوقات کار مزید محدود کرنے کی تجویز بھی اس اہم پیکج کا حصہ ہے، جس پر حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گی۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026