لاہور ہائیکورٹ: نکاح نامہ میں وقت نہ لکھا ہو تو بیوی کے مطالبے پر حق مہر ادا کرنا ہوگا
Web Desk
24 March 2026
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور دوررس نتائج کا حامل فیصلہ سنا دیا ہے۔ جسٹس عابد حسین چھٹہ نے فاطمہ بی بی کی درخواست پر چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر نکاح نامہ میں مہر کی ادائیگی کا وقت متعین نہ ہو، تب بھی بیوی کے مطالبہ کرنے پر شوہر کو حقِ مہر ادا کرنا ہوگا۔
عدالتِ عالیہ نے واضح کیا کہ میاں بیوی کا نکاح برقرار رہنے کی صورت میں بھی بیوی اپنے مہر کی مکمل حقدار ہے اور ٹرائل کورٹ کا اسے مسترد کرنا قانونی طور پر غلط تھا۔ کیس کے پس منظر کے مطابق، درخواست گزار نے اپنے شوہر سے نان نفقہ، جہیز اور 5 تولہ سونے کے مہر کی وصولی کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ فیملی کورٹ نے مہر کا حکم دیا تھا جسے ٹرائل کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا تھا، تاہم لاہور ہائیکورٹ نے اب ٹرائل کورٹ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے فیملی کورٹ کا حکم بحال کر دیا ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مہر ایک شرعی اور قانونی حق ہے جو نکاح کے ساتھ ہی واجب ہو جاتا ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تبدیل کرتے ہوئے خاتون کو 5 تولہ سونا یا اس کی مالیت ادا کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے۔ قانونی ماہرین اس فیصلے کو فیملی قوانین کی تشریح کے حوالے سے ایک بڑی مثال قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026