بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع، ژالہ باری اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ
Web Desk
24 March 2026
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 24 سے 31 مارچ تک ملک بھر میں شدید بارشوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی موسم کی پیشگوئی کر دی ہے۔ ماہرینِ موسمیات کے مطابق ایک طاقتور مغربی سسٹم 24 مارچ کی شام کو بلوچستان میں داخل ہوگا، جو 27 مارچ کے بعد مزید شدت اختیار کر کے مہینے کے آخر تک برقرار رہ سکتا ہے۔ اس سسٹم کے تحت بلوچستان کے ساحلی و بالائی علاقوں بشمول گوادر، کوئٹہ اور خضدار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں سوات، چترال اور مانسہرہ میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد سمیت اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ کے اضلاع کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں 25 سے 29 مارچ کے درمیان مختلف وقفوں سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 25 سے 28 مارچ کے دوران بلوچستان اور 28 سے 30 مارچ کے درمیان خیبرپختونخوا کے ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ (ناگہانی سیلاب) کا شدید خطرہ ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ کسانوں کو تیار فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، جبکہ سیاحوں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026