واشنگٹن: یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب
Web Desk
23 March 2026
امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں سفارت خانہ پاکستان میں یومِ پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پرچم کشائی کے ساتھ قومی دن جوش و خروش سے منایا گیا۔ تقریب میں امریکی حکام، سفارتی عملہ، میڈیا نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ پاکستان اس عزم کی یاد دہانی ہے جو قیام پاکستان کے وقت کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔
امریکی نائب معاون وزیر خارجہ جان مارک پومرشیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات نہ صرف تاریخی ہیں بلکہ انتہائی اہم اور نتیجہ خیز بھی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک انسداد دہشت گردی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
تقریب کے اختتام پر یومِ پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے اس قومی دن کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔
متعلقہ عنوانات
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک
6 September 2026
پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز میں امریکی آبدوز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
مزار قائد پر گارڈ تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فضائیہ نے فرائض سنبھال لیے
6 September 2026
خلیج میں امریکی فوجی اڈے برقرار رکھنا قابلِ عمل نہیں رہا: جنرل ڈیوڈ پیٹریاس
6 September 2026
روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق
6 September 2026
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
6 September 2026
6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری
6 September 2026