86ویں یوم پاکستان پر عسکری قیادت کا خصوصی پیغام، قوم کو مبارک باد
Web Desk
23 March 2026
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، مسلح افواج کے سربراہان نے 86 ویں یومِ پاکستان کے تاریخی موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے مشترکہ پیغام میں 23 مارچ 1940ء کو ملکی تاریخ کا عظیم سنگِ میل قرار دیا۔
مسلح افواج کے سربراہان نے کہا کہ آج کا دن ایمان، امید اور عزم و استقامت کی اس قوت کی عکاسی کرتا ہے جس نے ایک آزاد وطن کے قیام کی راہ ہموار کی تھی۔ جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج، عوام اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہیں۔ افواجِ پاکستان ہر دم چوکس اور ثابت قدم ہیں اور ملک کی داخلی و خارجی سلامتی کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنے جمہوری اداروں کی مضبوطی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان ایک ذمہ دار اور اصولی رکن کی حیثیت سے امن و استحکام کے لیے کوشاں رہے گا۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ایک متحد قوم کی حیثیت سے ہم مستقل امید اور بے مثال عزم کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔
متعلقہ عنوانات
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
17 July 2026
امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
17 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026