صدر اور وزیراعظم کی یوم پاکستان پر پوری قوم کو دلی مبارک باد
Web Desk
23 March 2026
اسلام آباد: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ پاکستان کے تاریخی موقع پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملکی سالمیت اور امن پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں 23 مارچ 1940ء کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کی ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن نصیب ہوا۔
صدر مملکت نے ملکی دفاعی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنی دفاعی اور جوہری صلاحیت کو ناقابلِ تسخیر بنایا ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس مئی میں ‘معرکہ حق’ کے دوران دشمن کی جارحیت کے منہ توڑ جواب اور حالیہ ‘آپریشن غضب للحق’ کے نتائج کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے والے ‘فتنہ الخوارج’ اور دیگر گروہوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ہمسایہ ملک میں مسلط غیر قانونی ٹولے کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم نے ہر آزمائش میں غیر معمولی ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے ‘آپریشن غضب للحق’ کو دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرحدوں پر بلا اشتعال جارحیت کا جواب عسکری تاریخ کے سنہرے باب کی صورت میں دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود حکومت ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر چکی ہے اور مسلح افواج نے ازلی دشمن کو مؤثر جواب دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
متعلقہ عنوانات
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت
17 July 2026
ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام
17 July 2026
ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام
17 July 2026
ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
17 July 2026
ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا
17 July 2026
امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
17 July 2026
ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان
17 July 2026
ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے
17 July 2026