LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل 27 جولائی کو جب کشمیر میں ڈبے کھلیں گے تو ہر طرف شیر ہی شیر ہوگا: مریم اورنگزیب خطے کے پانیوں میں امریکی فوج کی نقل و حرکت، انکے فوجی ساز و سامان پر نظر ہے: ایران فارما سیوٹیکل صنعت کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا: مصطفیٰ کمال خلائی سائنسدانوں کے استعفوں کے بعد مودی سرکار پریشان، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر پابندی لگادی

یومِ پاکستان 23 مارچ: ملک بھر میں ملی جوش و جذبہ،تقریبات جاری

Web Desk

23 March 2026

اسلام آباد/لاہور: پاکستان بھر میں آج 23 مارچ ‘یومِ پاکستان’ روایتی ملی جوش و جذبے اور مادرِ وطن سے تجدیدِ عہد کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، جس کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

رواں سال مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور ملکی سطح پر جاری ‘کفایت شعاری مہم’ کے پیشِ نظر یومِ پاکستان کی تقریبات کو سادہ رکھا گیا ہے۔ حکومت نے اس موقع پر ہونے والی روایتی فوجی پریڈ منسوخ کر دی ہے، جبکہ مرکزی پرچم کشائی کی تقریب بھی انتہائی پروقار مگر سادہ انداز میں منعقد کی گئی۔ کراچی میں گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے ستلج رینجرز سے مزار کی سکیورٹی کا چارج سنبھال لیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال تھے، جنہوں نے شاعرِ مشرق کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ سادگی کے باوجود شہریوں میں یومِ پاکستان کی اہمیت اور قومی جذبہ بھرپور طریقے سے نمایاں نظر آ رہا ہے۔