LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

کراچی: گل پلازا میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص گرفتار

Web Desk

22 March 2026

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع ‘گل پلازہ’ جو جنوری میں لگنے والی ہولناک آگ کے بعد سے سیل تھا، اس کے بیسمنٹ میں ایک بار پھر آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق بیسمنٹ کے گیٹ نمبر ایک کے قریب واقع ایک دکان کے ملبے سے اچانک دھواں اٹھنے لگا، جس کے بعد پانچ فائر ٹینڈرز کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے عمارت کے اندر سے ایک نشے کے عادی شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص چوری کی نیت سے سیل شدہ عمارت میں داخل ہوا تھا اور ممکنہ طور پر اس کی کسی غفلت یا کارروائی کے باعث دوبارہ آگ بھڑی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی عاصمہ بتول نے میڈیا کو بتایا کہ عمارت پہلے ہی سیل تھی، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ تازہ آتشزدگی سے کتنی دکانیں متاثر ہوئی ہیں۔

واٹر کارپوریشن نے صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور پانی کے ٹینکرز کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ سخی حسن ہائیڈرنٹ کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 17 جنوری 2026 کو اسی عمارت میں لگنے والی آگ تین روز تک جاری رہی تھی، جس میں 70 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔