LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مصنوعی ذہانت جدت کیساتھ گورننس کے نئے چیلنجز بھی لارہی ہے: چینی صدر وینزویلا: 24 گھنٹے میں مزید 101 افراد جاں بحق، زلزلوں سے ہلاکتیں 4930 ہوگئیں دنیا میں ہر دسواں شخص انتہائی غریب، 2.3 ارب افراد بھوکے سوتے ہیں: اقوام متحدہ چین نے برطانیہ کے برٹش سٹیل کو نیشنلائز کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی قطر کی عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت ایران کا امریکا پر ایک اور ’’کھلی جنگی جارحیت‘‘ کا الزام ایران کیخلاف بحری ناکہ بندی: 3 روز میں 4 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا: سینٹ کام ایران کا امریکی بحری جہاز پر حملہ، بحرین میں امریکی ڈرونز کے ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کے مختلف شہروں میں دھماکے، خارگ جزیرے کے قریب آئل ٹینکر پر بھی حملہ: ایرانی میڈیا امریکا نے ایران میں مزید حملے کیے تو جنگ کا رخ بدل سکتا ہے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر ایرانی سپریم لیڈر کے ہر حکم پر عمل کریں گے؛ حوثی کمانڈر کا دوٹوک اعلان ناروے میں خوفناک آتشزدگی، 100 سے زائد گھر جل گئے ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزور کرنے کا مشن، امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر حملے حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تحریری معاہدہ طے پا گیا ایرانی وزارت توانائی کی شہریوں سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل

صدر مملکت کا بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر اظہار تشویش

Web Desk

22 March 2026

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ‘عالمی یومِ آب’ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں بھارت کی جانب سے مشترکہ آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ صدر زرداری نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا شیئرنگ میں بھارتی رکاوٹوں کو خطے کے امن اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے خطرہ قرار دیا۔

صدرِ مملکت نے زور دیا کہ سندھ طاس معاہدہ خطے میں آبی استحکام کا ضامن ہے، لہٰذا بھارت اس پر مکمل عملدرآمد بحال کرے۔ انہوں نے رواں سال کے موضوع “پانی اور صنف” (Water and Gender) پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صاف پانی کی عدم دستیابی کا سب سے زیادہ بوجھ خواتین اور لڑکیوں پر پڑتا ہے، جن کا قیمتی وقت پانی کے حصول کی نذر ہو جاتا ہے۔

آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ صاف پانی اور نکاسیِ آب تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جسے قومی ترجیح بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیشِ نظر بارش کے پانی کو محفوظ بنانے (Rainwater Harvesting) اور آبی وسائل کے مؤثر انتظام میں سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا، تاکہ مستقبل کے آبی بحران سے بچا جا سکے۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے بھی شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔