سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک انتقال کر گئیں: صدر آصف علی زرداری کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
Web Desk
22 March 2026
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیئر سیاستدان سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک مختصر علالت کے بعد 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، ماروی ملک کو پانچ روز قبل کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں تین دن قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کی صاحبزادی کے جوانی میں انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر زرداری نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کی۔
صدرِ مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سینیٹر شیری رحمان سمیت تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ ماروی خورشید ملک کے اچانک انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026