ایران نے ہمارے خلاف جارحیت کرکے اپنا اعتماد کھو دیا، قطری وزیرِ اعظم
Web Desk
19 March 2026
قطر کے وزیرِ اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے کہا ہے کہ راس لفان میں حملہ کر کے ایران نے کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے۔
دوحہ میں ترک وزیرِ خارجہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قطری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں ایرانی حملوں کو فوری طور پر رُکنا چاہیے۔قطری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سفارتکاری کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے اور قطر اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ کسی بھی تنازع کا پہلا اور آخری حل سفارت کاری ہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سفارت کاری جارحیت کے بجائے باہمی احترام پر مبنی ہونی چاہیے۔ ایرانیوں پر اعتماد اس جارحیت‘ سے تباہ ہو گیا ہے۔قطری وزیرِ اعظم نے کہاکہ یہ جنگ اسرائیل کی طرف سے شروع کی گئی اور ایران نے جوابی کارروائی میں اپنے پڑوسیوں پر حملہ کرنے کا انتخاب کیا۔
اس موقع پر ترک وزیر خارجہ حکان فیدان نے کہا ہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے ہماری توجہ فلسطین اور غزہ سے نہیں ہٹنی چاہیے۔اُن کا کہنا تھا کہ اُن کا قطر کا دورہ اظہار یکجہتی کے لیے ہے۔ ہم ان حملوں کی مذمت کرتے ہیں جو شہریوں کی زندگیوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026