LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نئے صوبوں کے قیام کیلئے عوامی رائے لینے میں کوئی حرج نہیں: بیرسٹرعقیل ملک ن لیگ سے اتحاد ملک کی خاطر کیا، نئے صوبوں پر عوامی رائے اہم ہے: گورنر پنجاب سی ڈی ڈبلیو پی نے 19 ارب 30 کروڑ روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ای سی سی اجلاس، ایس ایم ایز کیلئے ایکسپورٹ فنانسنگ پالیسی میں ترامیم کی منظوری پنجاب ویٹ ریلیز اینڈ فلور ڈسٹری بیوشن آرڈر 2026 کا اطلاق آج سے ہو گا پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک پٹرول کی قیمت میں ایک روہے کمی، ڈیزل 2 روپے لٹر مہنگا ہو گیا سعودی فوجی اتحاد کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی، 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ روس کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے رکنیت سے استعفی دے دیا: ذرائع خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری، وفاق نے سمری منظور کر لی موجودہ نظام اللہ کے احکامات کے خلاف، اسے ختم ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے غیر سفارتی اور بے بنیاد بیانات مسترد کردیے جنگ کا بڑا حصہ گزر چکا، ایک بڑا مرحلہ باقی ہے، احمد وحیدی وفاقی اداروں میں بدعنوانی کے امکانات کی جائزہ رپورٹ تیار کرلی: اعظم تارڑ

خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری گاڑیوں کے فیول میں 25 فیصد کمی کا فیصلہ

Web Desk

13 March 2026

خیبر پختونخوا حکومت نے بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ اور زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ کم کرنے کے لیے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی کابینہ کے فیصلے کے تحت فیول کنزرویشن کے ان نئے اقدامات کا اطلاق مارچ 2026 سے ہو رہا ہے، جو ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے عارضی طور پر نافذ کیے گئے ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں استحکام لانا اور سرکاری اخراجات میں بچت کرنا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق صوبائی وزراء، مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز کا ماہانہ کوٹہ 390 لیٹر سے کم کر کے 292 لیٹر کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح چیف سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کا کوٹہ 146 سے کم ہو کر 110 لیٹر، جبکہ انتظامی سیکرٹریز اور کمشنرز کا کوٹہ 130 سے گھٹ کر 98 لیٹر رہ گیا ہے۔ گریڈ 20 کے افسران اور چیئرمین پبلک سروس ٹربیونل اب ماہانہ 74 لیٹر فیول استعمال کر سکیں گے۔ پولیس کے شعبے میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جہاں تھانوں کے لیے 351 لیٹر اور ٹریفک پولیس کے لیے 195 لیٹر ماہانہ مختص کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد اور دیگر شہروں میں موجود خیبر پختونخوا ہاؤسز کی پروٹوکول گاڑیوں کے کوٹے میں بھی نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔