اسرائیلی دہشت گردی سے لبنان میں 634 شہری جاں بحق، 8 لاکھ بے گھر ہو گئے
Web Desk
12 March 2026
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں لبنان میں اب تک 634 شہری جاں بحق جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
لبنان کے وزیر صحت رکان ناصر الدین کی جانب سے جاری نئی فہرست کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تقریباً دس روز سے جاری جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والوں میں 91 بچے اور 47 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 1500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان کی سماجی امور کی وزیر حنین السید نے رکان ناصر الدین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنگ کے باعث سرکاری طور پر رجسٹرڈ بے گھر افراد کی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 16 ہزار ہو گئی ہے۔ ان میں سے ایک لاکھ 26 ہزار افراد مختلف پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔
ادھر اسرائیلی جنگی طیاروں اور ڈرونز کی جانب سے جنوبی اور مشرقی لبنان کے مختلف علاقوں میں حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں بیت یاحون، کونین، قبریخا، طیر حرفا، مجدل زون، کفرا اور یاطر پر بمباری کی۔
اسی دوران دو اسرائیلی ڈرونز نے حناویہ اور حارص کے علاقوں میں دو موٹر سائیکلوں کو نشانہ بنایا جبکہ لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے مشرقی لبنان میں مغربی بعلبک کے علاقے بودای کے قریب الضلیل کے مقام پر ایک چھوٹی مال بردار گاڑی کو بھی نشانہ بنایا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے قصبوں مطریہ الشومر، الخرايب، ارزی، الزراریہ، مزرعہ الواسطہ اور مزرعہ جمجم کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔
مزید حملوں میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے تولین اور قبریخا پر بمباری کی جبکہ زبقین کے علاقے پر دو حملے کیے گئے اور اس کے مضافات میں اسرائیلی توپ خانے کی شدید گولہ باری بھی کی گئی۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ اس وقت لبنان تک پھیل گئی جب حزب اللہ نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے پہلے دن ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے جاں بحق ہونے کے ردعمل میں اسرائیل پر راکٹ داغے، جس کے بعد اسرائیل نے لبنان پر وسیع پیمانے پر فضائی حملے شروع کر دیے اور اس کی افواج جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026