شمالی کوریا کا ایک ہفتے میں کروز میزائل کا دوسرا تجربہ
Web Desk
11 March 2026
شمالی کوریا نے ایک اور کروز میزائل کا تجربہ کیاہے یہ ایک ہفتے کے دوران اس نوعیت کا دوسرا بڑا تجربہ ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے ملک کے جدید ترین ڈیسٹروئیر سے کروز میزائلوں کے تجربے کامشاہدہ کیا
رپورٹ کے مطابق ‘نمپو کے ساحل کے قریب نئے تباہ کن بحری جہاز ’ جوئی ہیون نمبر 51‘ سے یکے بعد دیگرے چھ کروزمیزائل داغے گئے۔ان میزائلوں نے تقریباً 169 منٹ تک مقررہ راستوں پر پرواز کی اور جزیرے پر موجود اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
کم جونگ ان نے ویڈیو لنک اور ٹیلیفون کے ذریعے اس تجربے کی نگرانی کی اور قومی اسٹریٹجک ہتھیاروں کے مربوط کمانڈ سسٹم پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کم جونگ ان کے ہمراہ ان کی نوجوان صاحبزادی جوئے بھی موجود تھیں، جنہیں ماہرین مستقبل کی ممکنہ سربراہ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
کم جونگ ان نے اس موقع پرہدایت جاری کی کہ زیرِ تعمیر 5 ہزار ٹن وزنی اور مستقبل کے 8 ہزار ٹن وزنی بحری جہازوں پر روایتی توپوں کے بجائے سپرسونک ہتھیاروں کے نظام نصب کیے جائیں تاکہ طویل فاصلے تک جوہری حملے کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جا سکے۔
یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران پر حالیہ حملوں کے بعد عالمی سطح پر جوہری صلاحیتوں پر بحث تیز ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026