LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
قوم کو جینے دو، پٹرول پر جگا ٹیکس کسی صورت قبول نہیں: حافظ نعیم الرحمان یوکرینی حملے روسی انتخابات متاثر نہ کرسکے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں: کریملن حوثیوں پر حملے کی تیاری مکمل، ٹرمپ نے آخری مرحلے میں فیصلہ بدل دیا 23 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز پر عالمی پابندی ہوگی: امریکی وزیر خزانہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: جے ڈی وینس عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ کن، فوری خاتمہ ضروری ہے: ٹرمپ بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال را، طالبان انٹیلی جنس اور دہشتگرد گروہوں کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف وائٹ ہاؤس میں رسائی پر پابندی، میڈیا اداروں کا عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم سیاسی کمیٹی بنائیں: سینیٹ اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس لاہور ہائیکورٹ: علیمہ خان کی 3-MPO کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ایم کیو ایم پاکستان کا 27 ستمبر کو پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس کا اعلان احتجاج ہمارا حق،27 ستمبر کو پوری قوت کے ساتھ نکلیں گے: سہیل آفریدی امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

ایران جنگ امریکی اوراسرائیلی اسلحہ سازکمپنیوں کےلیے بڑے منافع کا باعث بن گئی

Web Desk

9 March 2026

ایران جنگ کے دوران اسلحہ بنانے والی بڑی امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں کے منافع اور شیئرز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا اور اسرائیل دفاعی صنعت کے لیے جنگ انتہائی منافع بخش کاروبار بنتی جا رہی ہے۔امریکا پہلے ہی ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں اربوں ڈالر کے ہتھیار استعمال کر چکا ہے جس کے باعث دفاعی سازوسامان بنانے والی کمپنیوں کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نارتھروپ گرومن کے شیئرز تقریباً 5 فیصد بڑھ گئے۔اسی طرح آر ٹی ایکس کارپوریشن  کے حصص میں بھی 4.5 فیصد اضافہ ہوا جب کہ لوک ہیڈ مرٹن کے شیئرز بھی تقریباً 3 فیصد اوپر چلے گئے۔

ماہرین کے مطابق جنگ کے دوران میزائل دفاعی نظام، لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور جدید گائیڈڈ ہتھیاروں کی مانگ میں اضافہ ان کمپنیوں کے لیے بڑے پیمانے پر منافع کا سبب بن رہا ہے۔اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں دفاعی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کے بعد کہاتھا کہ امریکی دفاعی صنعت انتہائی جدید ہتھیاروں کی پیداوار میں چار گنا تک اضافہ کرے گی۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری فوجی کارروائیوں کے باعث ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی ضروری ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی دفاعی صنعت بھی جنگ کے باعث فائدہ اٹھا رہی ہے۔ اسرائیلی کمپنیوں کے جدید ہتھیار، ڈرونز، میزائل دفاعی نظام اور سائبر ٹیکنالوجی کی عالمی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔اسرائیل کی بڑی دفاعی کمپنی اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز اور رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹم سمیت کئی اداروں کو نئے بین الاقوامی آرڈرز مل رہے ہیں۔ان کمپنیوں کی ٹیکنالوجی، خصوصاً میزائل دفاعی نظام اور ڈرونز، جنگی حالات میں آزمودہ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں زیادہ مقبول ہو رہی ہے۔