جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہ رہے: امریکی صدر ٹرمپ
Web Desk
8 March 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد ایران کا نقشہ شاید ویسا نہیں نظر آئے گا جیسا آج ہے۔ ایئرفورس ون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ کسی سمجھوتے یا سیٹلمنٹ کی تلاش میں نہیں ہے اور ہم ایران میں ایسا صدر چاہتے ہیں جو ملک کو جنگ کی طرف نہ لے جائے۔
ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ کرد فورسز ایران میں داخل ہوں۔ برطانوی وزیراعظم کی ایران پالیسی سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ مشرق وسطیٰ میں دو طیارہ بردار جہاز بھیجنے پر غور کر رہا ہے، تاہم اب امریکا کو برطانیہ کی ضرورت نہیں، اور وہ یاد رکھیں گے کہ ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہیے جو جنگ کے بعد شامل ہوں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس کی جانب سے ایران کی مدد کے کوئی شواہد نہیں ملے، اور ایران کے ایلیمینٹری اسکول پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا، تاہم اس کا ثبوت نہیں دیا۔ صدر نے دعویٰ کیا کہ تیل کی قیمتیں بہت تیزی سے نیچے آئیں گی۔
ادھر کویت میں ڈرون حملے میں ہلاک چھ امریکی فوجیوں کی میتیں ڈیلاویئر پہنچا دی گئیں، جس میں امریکی صدر اور خاتون اول نے شرکت کی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ موقف کہ جنگ کے بعد ایران کا نقشہ بدل سکتا ہے، خطے کے لیے تشویشناک ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی بحری بیڑا جیرالڈ فورڈ کی مرمت کے لیے مشرقِ وسطیٰ سے واپسی
29 April 2026
برلن عجائب گھر میں مشہور شخصیات کے چہروں والے روبوٹ کی انوکھی نمائش
29 April 2026
سندھ بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں توسیع، جلسے جلوس اور احتجاج پر پابندی برقرار
29 April 2026
امریکی مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا،شرحِ سود برقرار
29 April 2026
جاپان ایئر لائنز کا انقلابی اقدام؛ ہنیڈا ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان اب ہیومنائیڈ روبوٹس اٹھائیں گے
29 April 2026
‘ایران جلد ہوش کے ناخن لے’، ٹرمپ نے بندوق تھامے ’اے آئی جنریٹڈ‘ فوٹو شیئر کردی
29 April 2026
پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب
29 April 2026
بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات
29 April 2026