ایران پر حملہ مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیاپر احسان اور خدمت ہے، امریکی صدر
Web Desk
7 March 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگوں میں جانی نقصان ہوتا ہے، کوشش ہے کم سے کم جانی نقصان ہو، امریکا نے ایران پر حملہ کرکے دنیا پر احسان اور مشرق وسطیٰ کی خدمت کی ہے۔
امریکی نے فلوریڈا میں لاطینی امریکی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملوں سے ایران کی فوجی صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کی بحریہ، فضائیہ اور مواصلاتی نظام کو بھاری ضرب لگی ہے۔
ٹرمپ نےدعویٰ کیاکہ حالیہ دنوں میں امریکی افواج نے ایران کے 42 بحری جہاز تباہ کر دیے ہیں اور ملک کی فضائی طاقت اور ٹیلی کمیونی کیشن کے نظام کا بڑا حصہ ناکارہ بنا دیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق اس سے قبل امریکی حملوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے منسلک تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملوں سے پہلے ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا تھا۔
انہوں نے اس کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے ایران کی فوجی صلاحیت کو فیصلہ کن دھچکا پہنچا ہے۔صدر ٹرمپ نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ امریکی حملوں میں ایران میں ہلاک ہونے والے افراد انتہائی بیمار ذہنیت کے لوگ تھے۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرکے اس پر حکومت کرنا چاہتا تھا۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026