LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا سے مذاکرات میں اب بھی بڑا فاصلہ موجود ہے، ایرانی اسپیکر واشنگٹن:ایران صورتحال پر اہم اجلاس، صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فون پر گفتگو خلیج میں لنگرانداز جہاز  حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

ایران نے سب کچھ کھو دیا، امریکہ کے لیے فوج اتارنا وقت کا ضیاع ہوگا: ٹرمپ

Web Desk

6 March 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جارحانہ مہم میں تیزی لاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تہران اپنی بحریہ سمیت تمام اہم دفاعی اثاثے کھو چکا ہے۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت مکمل طور پر کمزور ہو چکا ہے اور وہاں امریکی فوج اتارنا اب محض وقت کا ضیاع ہوگا کیونکہ سب کچھ پہلے ہی تباہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے ایرانی کردوں کو براہِ راست پیغام دیا کہ وہ تہران حکومت کے خلاف جنگ میں شامل ہوں اور ایران پر حملہ کریں۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ امریکہ ایران کی موجودہ قیادت کا مکمل صفایا چاہتا ہے اور تہران کا اگلا رہنما واشنگٹن طے کرے گا۔ انہوں نے مجتبیٰ خامنہ ای کی جانشینی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خامنہ ای کی پالیسیاں جاری رکھنے والا کوئی بھی لیڈر قبول نہیں کیا جائے گا۔