LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر

ایران کو سب سے پہلے ختم کرنا چاہتے ہیں، لڑائی میں ہم زیادہ سنجیدہ ہیں: امریکی صدر

Web Desk

6 March 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری فوجی آپریشن اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے سخت ترین موقف اپنایا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ کا اولین مقصد ایران کو ختم کرنا ہے اور وہ اس لڑائی میں تہران سے زیادہ سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں میں ایرانی بحریہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو ختم کرنے کا آپریشن شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ صدر نے ایرانی سفارتکاروں کو پناہ لینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔ سیاسی مستقبل پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کا اگلا رہنما امریکہ طے کرے گا اور خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای یا ان کی پالیسیاں جاری رکھنے والا کوئی بھی لیڈر قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد ایسے اقدامات کیے جائیں گے جن سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا دباؤ کم ہوگا۔