امریکی اخبار نے حملوں کے باوجود ایرانی حکومت کو مضبوط قرار دیدیا
Web Desk
6 March 2026
امریکی اخبار کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مسلسل فوجی اور تزویراتی کارروائیوں کے باوجود تہران حکومت کو کمزور نہیں کیا جا سکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران میں موجودہ نظام کے خلاف کسی بھی قسم کی عوامی بغاوت کے آثار نہیں ملے اور نہ ہی حکومتی عہدیداروں یا اعلیٰ حکام میں انحراف یا پارٹی چھوڑنے کی کوئی اطلاع سامنے آئی ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اندرونی طور پر حکومت کا کنٹرول برقرار ہے۔ دوسری جانب، اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) نے خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جاری تنازعات کے نتیجے میں 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ کشیدگی کی وجہ سے صرف تہران سے ایک لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، جبکہ لبنان میں 84 ہزار افراد بے گھر ہوئے اور 30 ہزار سے زائد نے شام کا رخ کیا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو انسانی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے
متعلقہ عنوانات
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز
21 June 2026
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔
21 June 2026
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر
21 June 2026
ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات
21 June 2026
قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور
21 June 2026
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026