LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ

ایران کے 30 سے زائد بحری جہاز ڈبو دیئے، امریکا کا دعویٰ

Web Desk

6 March 2026

واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران اب تک 30 سے زائد ایرانی بحری جہاز ڈبو دیے گئے ہیں۔

ایران سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے امریکی فوجی حکام نے کہا کہ حالیہ حملوں کے نتیجے میں ایران کی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ان کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں میں تقریباً 90 فیصد جبکہ ڈرون حملوں میں 83 فیصد تک کمی آ چکی ہے۔

امریکی کمانڈر کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل تیار کرنے کی صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایران کی عسکری طاقت مزید محدود کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔