ایران کی بحری اور فضائی قوت تباہ کر دی، ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
Web Desk
6 March 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کی بحری اور فضائی صلاحیتوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور امریکا ایران کے خلاف کارروائی میں انتہائی سنجیدہ ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، اسی لیے ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بحریہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ ایران کے میزائل اور ڈرون نظام کو بھی تیزی سے ختم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کم ہو رہی ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے پاس اب نہ مؤثر فضائیہ باقی ہے اور نہ ہی فضائی دفاعی نظام موجود ہے جبکہ ان کے تمام طیارے بھی تباہ ہو چکے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مستقبل میں ایران کی جو بھی قیادت ہو وہ امریکا اور اسرائیل کو کسی قسم کی دھمکی نہ دے سکے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے معاہدے کے لیے رابطہ کیا تھا تاہم امریکا نے جواب دیا کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے۔
امریکی صدر نے دنیا بھر میں تعینات ایرانی سفارت کاروں اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈروں سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ حکومت سے علیحدگی اختیار کر لیں۔ انہوں نے ایرانی سفارت کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ مختلف ممالک میں پناہ حاصل کریں اور ایک نئے اور بہتر ایران کی تشکیل میں امریکا کی مدد کریں۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر اپنے عہدے چھوڑ دیں تو انہیں مکمل استثنیٰ دیا جا سکتا ہے، بصورت دیگر انہیں قتل کر دیا جائے گا۔
امریکی صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز
21 June 2026
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔
21 June 2026
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر
21 June 2026
ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات
21 June 2026
قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور
21 June 2026
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026