ایران میں زمینی افواج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں، وائٹ ہاؤس
Web Desk
4 March 2026
امریکی صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ فی الحال ایران میں امریکی زمینی افواج داخل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران گزشتہ سینتالیس برس سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے اور امریکی عوام اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ ایران ایک باغی اور دہشت گرد ریاست ہے۔
کیرولین لیوٹ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ایران کے خلاف پالیسی پر انہیں امریکی عوام کی حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے اور وہاں تیل بردار جہازوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایران میں حالیہ فوجی کارروائی کے بعد امریکا کے مستقبل کے کردار سے متعلق صدر ٹرمپ اپنے مشیروں سے مشاورت کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپین امریکی فوج کے ساتھ تعاون کے لیے رضامند ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز
4 September 2026
اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش
4 September 2026
ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی
4 September 2026
امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ
4 September 2026
روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار
4 September 2026
سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
4 September 2026
جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف
4 September 2026
روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا
4 September 2026