امریکی سینٹ کام کا ہولناک دعویٰ: ایران کی بحریہ اور فضائیہ مکمل تباہ
Web Desk
4 March 2026
پاسداران انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز تباہ کر دیے،،ایران کی آبدوز سمیت سترہ بحری جہاز تباہ کر دیے،،خلیج عرب، ہرمز اور خلیج عمان میں اب کوئی بھی ایرانی بحری جہاز نہیں ہے،،ایران کی میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس پر حملے جاری ہیں،،امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نیوی کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز کی مسلسل اور بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔غیرملکی میڈیا کےمطابق امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ دن رات خطے میں شدید فائر پاور استعمال کر رہی ہے، امریکی افواج متحرک لانچرز کو تلاش کر کے تباہ کر رہی ہیں۔حالیہ حملوں میں ایرانی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔ایرانی فوجی ایئر فیلڈز بھی امریکی کارروائیوں کا ہدف ہیں،فوری خطرات کے خلاف فیصلہ کن ایکشن جاری رہے گا۔ایران میں موجود امریکی خطرے کو ختم کیا جا رہا ہے، ہم نے ایران میں تقریباً 2 ہزار اہداف پر بمباری کی،آپریشن میں پچاس ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں،دو سو فائٹر جیٹ،2ایئر کرافٹ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ہم نے سیکڑوں ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون تباہ کر دیئے۔اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں سب کچھ تباہ کردیا گیا ہے،ایران کی فضائیہ،بحریہ اور قیادت ختم کر دی،
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
26 August 2026
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026
سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور
26 August 2026
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز
26 August 2026
وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم
26 August 2026
ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
26 August 2026
پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 August 2026