LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے قومی اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کا عمل آج باضابطہ طور پر شروع ہوگا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کی آج 73 ویں سالگرہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے امریکا ایران مذاکرات کل شروع ہونے کا امکان، صورتحال بہتر ہونے کا دعویٰ

سنگین سکیورٹی خدشات: امریکا کا اپنے شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے نکلنے کا حکم

Web Desk

3 March 2026

امریکا نے مشرق وسطیٰ کے ایک درجن ممالک میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر کمرشل ذرائع سے ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری سکیورٹی اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں سنگین سکیورٹی خطرات کے پیش نظر امریکی شہری فوری روانگی کو یقینی بنائیں۔

اعلامیے کے مطابق جن ممالک کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہے ان میں بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل، مغربی کنارہ اور غزہ، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ جن شہریوں کو روانگی کے انتظامات میں معاونت درکار ہو وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ صورتحال مسلسل نگرانی میں ہے اور حفاظتی ہدایات میں ضرورت کے مطابق تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

امریکی حکام نے خطے میں موجود شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی حالات پر نظر رکھیں، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔