ایران کی کمر میں چھرا گھونپا گیا، روس نے امریکا و اسرائیلی حملوں کو جارحیت قرار دے دیا
Web Desk
1 March 2026
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں روس نے امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کو کھلی جارحیت قرار دے دیا۔
روسی مندوب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جارحیت کر کے ایران کی کمر میں چھرا گھونپا گیا ہے اور ایران کے خلاف امریکی الزامات بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار تیار کر رہا ہے۔
روسی مندوب نے عراق جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی بے بنیاد دعوؤں کو جواز بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں شامل ایرانی شہریوں پر حملے کیے جا رہے ہیں جبکہ یورپی ممالک اس کی مذمت نہیں کر رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
دوسری جانب سلامتی کونسل میں فرانس نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرے۔ فرانسیسی مندوب نے خطے کے ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے اور اسے بیلسٹک میزائل پروگرام پر مذاکرات کرنا چاہئیں۔
اجلاس میں چین کے مندوب نے بھی شہریوں پر حملوں سے گریز کرنے اور کشیدگی فوری ختم کر کے مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026
پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
28 August 2026
پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد
28 August 2026
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں
28 August 2026
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
28 August 2026
این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
28 August 2026
ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
28 August 2026