جنیوا میں پاک ایران ایٹمی مذاکرات کا تیسرا دور آج, عباس عراقچی،اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر آمنے سامنے
Web Desk
26 February 2026
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج جنیوا ہوگا،، جوہری مذاکرات عمان کی ثالثی میں ہوں گے،،ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی امریکا سے مذاکرات کے لیے جنیوا پہنچ گئے،،ایرانی وفد کی قیادت ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کریں گے جبکہ امریکا کی نمائندگی امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر کریں گے،،ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی بھی مذاکرات میں شرکت کا امکان ہے،،مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام کی حدود اور نگرانی، ایران کی یورینیم افزودگی کی سطح اور نگرانی کے قواعد،پرانے جوہری معاہدے کا دوبارہ اطلاق یا نیا فریم ورک،اعتماد سازی کے اقدامات کے سلسلے میں شرائط زیر بحث آئیں گی،،غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاملے کا واحد حل سفارتی مذاکرات میں ہی ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ تہران کے جوہری معاملے پر سفارتی حل کا یہ ایک اچھا موقع ہے،تہران مذاکرات کے ذریعے تنازع ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے،معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں دیگر راستے بھی کھلے ہیں۔ادھر مریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی فوجی کارروائی سے متعلق دھمکیوں کو سنجیدگی سے لیا جائے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری تنازع کا حل سفارتکاری سے چاہتے ہیں اور امید ہے کہ ایرانی حکام آئندہ مذاکرات میں اس مؤقف کو سنجیدگی سے لیں گے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026