LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا سے مذاکرات میں اب بھی بڑا فاصلہ موجود ہے، ایرانی اسپیکر واشنگٹن:ایران صورتحال پر اہم اجلاس، صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فون پر گفتگو خلیج میں لنگرانداز جہاز  حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

وزیرِ خزانہ کی امریکی سیکرٹری کامرس سے ملاقات، اقتصادی امور پر گفتگو

Web Desk

21 February 2026

واشنگٹن: وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن کے دورے کے دوران امریکی سیکرٹری کامرس ہاورڈ لٹنک سے ملاقات کی، جس کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم کو بڑھانا تھا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، اس ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT)، مائننگ (معدنیات) اور توانائی کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔ امریکی حکام نے ان شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے معاشی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ بڑے منصوبوں کے لیے مستقبل میں بھی قریبی روابط برقرار رکھے جائیں گے۔

ملاقات میں 31 مارچ 2026 کو منعقد ہونے والے “یو ایس پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فورم” کی اہمیت کو سراہا گیا۔ اس فورم میں دونوں ممالک کی ممتاز کمپنیوں اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی شرکت متوقع ہے، جس سے دوطرفہ تجارت کو نئی جہت ملنے کی امید ہے۔