LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوئے: وزارت خارجہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کرغزستان کا کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں 3 سے 6 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق، سعودی وفد کا دورۂ اسلام آباد کا اعلان سی آئی اے چیف سے صدر پوتن کی ملاقات سے انکار کی خبریں بے بنیاد ہیں: کریملن ایرانی پاسداران کے سینئر عہدیدار کی عرب ممالک کو امریکی فوجی انخلاء کی دھمکی اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی شدید جوابی کارروائی کی دھمکی ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید ایک فیصد اضافہ ریکارڈ وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں برفانی تودا گرنے سے 8 سیاح ہلاک

Web Desk

19 February 2026

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے مشہور سیاحتی مقام لیک ٹاہو میں برفانی تودہ گرنے کے ایک افسوسناک واقعے میں 8 سیاح جان کی بازی ہار گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ گزشتہ 40 برسوں میں ملک کا سب سے مہلک ترین برفانی تودہ گرنے کا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

نیواڈا کاؤنٹی کے شیرف نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیاح برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے، جبکہ امدادی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ گروپ کے 6 ارکان کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔

شیرف دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سیاح شمالی کیلیفورنیا کے سیرا نیواڈا پہاڑوں میں تین روزہ مہم پر تھے، جہاں اس سے قبل بھی اسی گروپ کے 6 افراد مختلف چھوٹے واقعات میں زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طبی امداد دی گئی تھی۔ تاہم، اس حالیہ تودے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضائع ہوا۔ حکام کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باعث یہ واقعہ گزشتہ چار دہائیوں کا بدترین حادثہ بن گیا ہے۔