طارق رحمان کی بطور وزیراعظم نامزدگی، جماعت اسلامی کی جانب سے مبارکباد
Web Desk
15 February 2026
ڈھاکا: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سربراہ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے طارق رحمان کو بطور وزیراعظم نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ڈھاکا میں ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ طارق رحمان سے ملاقات قومی سیاسی سفر میں ایک مثبت پیش رفت ہے اور ملک کو خودمختار اور انصاف پر مبنی ریاست بنانے کا عزم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق حکومتی یقین دہانی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور قومی مفاد کے معاملات پر حکومت سے تعاون جاری رکھا جائے گا۔
جماعت اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جہاں حکومت عوامی مفاد میں اقدامات کرے گی وہاں حمایت کی جائے گی، تاہم مضبوط اور اصولی اپوزیشن کا کردار بھی ادا کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ملک کو ایک مستحکم اور بااعتماد پارلیمنٹ کی ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026