کارکردگی مایوس کن رہی، بھارت ہم سے بہتر کھیلا: ہیڈکوچ مائیک ہیسن
Web Desk
15 February 2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف 61 رنز کی شکست کے بعد پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ہر شعبے میں بہتر کھیل پیش کیا اور پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا۔
پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں گیند زیادہ سلپ کررہی تھی جس نے بیٹرز کے لیے مشکلات پیدا کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشان کشن نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہمارے اسپنرز پر دباؤ ڈالا اور میچ ہم سے دور لے گئے۔
مائیک ہیسن نے کہا کہ بیٹنگ لائن توقعات پر پوری نہیں اتری، ابتدائی وکٹوں کے جلد گرنے سے ٹیم دباؤ میں آگئی اور خاطر خواہ پارٹنرشپ قائم نہ ہوسکی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ حالات کے مطابق درست تھا۔
ہیڈکوچ کے مطابق اگر ٹیم کو ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنا ہے تو کارکردگی میں نمایاں بہتری لانا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم حالیہ مہینوں میں اچھی کرکٹ کھیل رہے تھے مگر اس میچ میں معیار برقرار نہ رکھ سکے۔”
متعلقہ عنوانات
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت
26 August 2026
پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری
26 August 2026
سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور
26 August 2026
انگلش کنڈیشنز میں بولرز کو زیادہ ذمے داری اُٹھانا پڑے گی: عمر گل
26 August 2026
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز
26 August 2026
وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم
26 August 2026
ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
26 August 2026
پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 August 2026