رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
Web Desk
14 February 2026
وزیرِاعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا باقاعدہ اجرا کر دیا، جس کے تحت ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 13 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اس بابرکت مہینے میں مسلمان دکھی انسانیت کے ساتھ اپنے وسائل بانٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماضی کے فرسودہ نظام کو ختم کرتے ہوئے عوام کو باعزت اور شفاف طریقے سے ریلیف فراہم کرنے کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ماضی میں رمضان ریلیف یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے دیا جاتا تھا، جہاں اشیائے خوردونوش کا معیار ناقص اور خریداری کا عمل تکلیف دہ تھا۔ گزشتہ سال اس نظام کو ختم کر کے ڈیجیٹل طریقہ کار اپنایا گیا، جس کے تحت مستحقین کو براہِ راست نقد رقوم منتقل کی گئیں۔
وزیرِاعظم کے مطابق گزشتہ رمضان میں 20 ارب روپے شفاف انداز میں مستحقین تک پہنچائے گئے، جبکہ رواں برس رمضان ریلیف پیکج کے لیے 38 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ رقم چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مستحق خاندانوں میں بھی تقسیم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ادائیگیاں بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائیں گی تاکہ عمل کو شفاف اور آسان بنایا جا سکے۔ ہر مستحق خاندان کو بلا امتیاز 13 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
وزیرِاعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پروگرام پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے وہ خود باقاعدگی سے اس کا جائزہ لیتے رہیں گے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے قائم سیل کو مزید فعال بنایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026