راجن پور اور کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے 100 فیصد پاک کر دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز
Web Desk
14 February 2026
مریم نواز نے کہا ہے کہ راجن پور اور کچے کے علاقے ڈاکوؤں سے 100 فیصد کلیئر کر دیے گئے ہیں، اور ہنی ٹریپ کے کیسز اب ختم ہو جائیں گے۔
کچے میں آپریشن پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ان علاقوں میں ریاست کے اندر ایک ریاست بنا رکھی تھی اور خوف کا ماحول پیدا کیا ہوا تھا، جہاں لوگ ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیے جاتے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے علاقوں میں پاک فوج کی مدد سے فیصلہ کن آپریشن کیا گیا، جس میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی شامل تھے۔ جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے ایک ایک ڈاکو کو ٹریک کیا گیا۔
انہوں نے سندھ پولیس اور رینجرز کا بھی آپریشن میں بھرپور تعاون دینے پر شکریہ ادا کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی رٹ کچے کے علاقوں میں بحال ہو گئی ہے اور اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی اور 500 سے زائد ڈاکوؤں نے سرنڈر کیا۔ اب کچے کے علاقے میں سکول، کالج، ہسپتال، ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹر اور گرین بس سروس جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
کچے کے لوگوں کے لیے زرعی اراضی اور کسان کارڈ فراہم کیے جائیں گے، اور علاقے کی ترقی کے لیے چیف منسٹر پروگرام آف کچا ایریا ڈویلپمنٹ کے تحت 3 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کی سربراہی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کریں گی، جبکہ ہوم سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ بھی شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ کچے کے لوگوں کی زندگیوں کو ترقی اور وسائل فراہم کیے جائیں گے، اور علاقے میں تعینات ڈاکٹرز و ٹیچرز کو خصوصی الاؤنس اور مراعات دی جائیں گی تاکہ عوام اپنے صوبے پر فخر محسوس کریں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026