آذر بائیجان، امریکا کے درمیان تاریخی سٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدہ طے پا گیا
Web Desk
11 February 2026
آذر بائیجان اور امریکا کے درمیان ایک تاریخی اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک نے باقاعدہ طور پر چارٹر پر دستخط کر دیے۔
چارٹر پر دستخط آذر بائیجان کے صدر اور امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کیے۔ اس موقع پر صدر آذر بائیجان نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے اور اس سے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت سکیورٹی، دہشت گردی کے خاتمے اور توانائی کے شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
صدر آذر بائیجان نے اس موقع پر “ٹرمپ روٹ فار انٹرنیشنل پیس اینڈ پراسپرٹی” کے آغاز کا بھی اعلان کیا، جسے علاقائی رابطوں اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس معاہدے سے خطے میں امریکا اور آذر بائیجان کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور توانائی و سلامتی کے شعبوں میں شراکت داری کو نئی جہت ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026