LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کو غیر قانونی معاملات میں رکاوٹ پر ہٹایا: فاروق ستار آئی ایم ایف کا جی ایس ٹی 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کا مطالبہ حجاج کی وطن واپسی کا آغاز، لاہور کے لیے پہلی پرواز 159 حجاج کو لے کر پہنچ گئی گلگت بلتستان انتخابات، پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے پہلا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرا دیا نیویارک حراستی مرکز کے باہر مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، آنسو گیس کا استعمال امریکا: میساچوسٹس کے تعلیمی اداروں میں ریچھ داخل، طلبہ کلاس رومز تک محدود رہے پاکستان ون ڈے کرکٹ میں 1000میچ کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب ورکرز کیلئے 10ہزار فی کس انعام کا اعلان کیا ہے: مریم اورنگزیب پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکی وزیر جنگ جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری آئی ایم ایف کا گاڑیوں اور سولر پینلز پر سیلز ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے سے انکار پاکستان کی شاندار کامیابی: مسلسل پانچویں سال بھی ایراسمس منڈس اسکالرشپ حاصل کرنے میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر برقرار امریکی صدر کے نام کی شمولیت غیر قانونی قرار: کینیڈی سینٹر بند کرنے کا ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت نے معطل کر دیا حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز کل ہوگا

اسلام آباد دھماکے میں افغان شہری ملوث ہونے کی تصدیق، سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ،22 گرفتار

Web Desk

13 November 2025

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں افغان شہری کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد راولپنڈی میں افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا، نیو ٹاؤن پولیس نے 22 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ صرف ایک روز میں 11 ہزار سے زائد افغان شہری قانونی طریقہ کار کے تحت واپس بھیج دئیے گئے۔

تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی پولیس نے کارروائی کے دوران 22 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جن میں چھ مرد، دس خواتین اور چھ بچے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کا تعلق کابل، جلال آباد اور تغاب سے ہے۔ سرچ آپریشن فیض آباد، کٹاریاں اور پنڈورہ کے اطراف کیا گیا۔ گرفتار افغان باشندے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔ تمام گرفتار افراد کو تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیا گیا ہے، جہاں قانونی کارروائی کے بعد انہیں کیمپ منتقل کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی بھی تیزی سے جاری ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں گیارہ ہزار چھ سو افغان شہری اپنے وطن واپس لوٹے۔ اب تک مجموعی طور پر سولہ لاکھ چھیانوے ہزار افغان مہاجرین کی واپسی مکمل ہو چکی ہے۔ افغانستان روانگی سے قبل ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کی جاتی ہے تاکہ سرحدی عمل شفاف اور محفوظ رہے۔ یہ عمل مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت کیا جا رہا ہے۔ واپسی کے عمل میں ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے مہاجرین کے لیے رہائش، خوراک اور دیگر سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔