LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے

ایران نے نوبیل انعام یافتہ نرگس محمدی کو ساڑھے 7 سال قید کی سزا سنا دی

Web Desk

9 February 2026

ایران نے نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی کو ساڑھے سات سال قید کی نئی سزا سنا دی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نرگس محمدی فاؤنڈیشن نے بتایا کہ 53 سالہ کارکن کو گزشتہ تین دہائیوں سے جاری خواتین کے حقوق کی جدوجہد کے تناظر میں نئی سزا سنائی گئی۔

فاؤنڈیشن کے مطابق نرگس محمدی نے ایک ہفتے کی بھوک ہڑتال اتوار کو ختم کی تھی، تاہم انہوں نے جیل سے اپنے وکیل مصطفیٰ نیلی کو فون پر آگاہ کیا کہ انہیں ہفتے کے روز نئی سزا سنا دی گئی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کئی ہفتوں تک قیدِ تنہائی اور مکمل رابطہ منقطع رکھنے کے بعد وہ مختصر فون کال کے ذریعے اپنی صورتحال سے آگاہ کر سکیں۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے اس معاملے پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔

تفصیلات کے مطابق انہیں اجتماع اور قومی سلامتی کے خلاف سازش کے الزام میں 6 سال جبکہ حکومت کے خلاف پراپیگنڈا کے الزام میں ڈیڑھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان پر ایرانی شہر خوسف میں دو سال کی اندرونی جلاوطنی اور دو سالہ سفری پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ نرگس محمدی کو 12 دسمبر کو وکیل خسرو علی کردی کی مشتبہ موت کی مذمت کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ پراسیکیوٹر حسن ہمتفار کے مطابق انہوں نے مشہد میں منعقدہ ایک تقریب میں اشتعال انگیز بیان دیا اور شرکاء کو نعرے بازی کی ترغیب دی۔

نرگس محمدی کو 2023ء میں امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔ وہ اس وقت بھی خواتین کے حقوق اور ایران میں سزائے موت کے خاتمے کے لیے سرگرمیوں کے باعث قید میں تھیں۔