امریکا ایران مذاکرات سے قبل خصوصی امریکی طیارے کی سعودی عرب آمد
Web Desk
5 February 2026
امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر اہم مذاکرات جمعہ کو عمان میں ہوں گے۔ بات چیت سے قبل امریکی فضائیہ کا تیسرا ای-11 اے طیارہ سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ یہ تجارتی طیارےفضائی مواصلاتی مرکز کے طور پر کام کرتے ہیں تاکہ امریکی افواج وسیع علاقوں میں معلومات کو تیزی اور محفوظ طریقے سے شیئر کر سکیں۔۔ ایسے دو طیارے پہلے ہی خطے میں پہنچ چکے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران اورامریکا کےدرمیان جمعہ کوہونے والے مذاکرات جوہری پروگرام کے معاملے اور ایران پر سے پابندیاں اٹھانے تک محدود ہوں گے۔
ایران نے مسلسل سفارتی حل تک پہنچنے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ بات چیت کو جوہری پروگرام کے مسئلے تک محدود رکھا جائے اور میزائل پروگرام یا دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کر دیا جائے۔
اس کے برعکس، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی سنجیدہ مذاکرات میں تہران کے میزائل ہتھیاروں اور دیگر مسائل کو شامل کرنا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026