ہیوسٹن افطار 2026 کی رجسٹریشن کا آغاز 16 فروری سے ہوگا
Web Desk
4 February 2026
ہیوسٹن، ٹیکساس میں منعقد ہونے والی شمالی امریکا کی سب سے بڑی بین المذاہب افطار تقاریب میں سے ایک ہیوسٹن افطار 2026 کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز پیر، 16 فروری 2026 شام 6 بجے (CST) سے کیا جا رہا ہے۔

ہیوسٹن افطار آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق یہ 27واں سالانہ رمضان ڈنر، جو میئر آف ہیوسٹن کے اعزاز میں منعقد ہوتا ہے، اتحاد، بین المذاہب ہم آہنگی اور شمولیت کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں سفارت کار، منتخب عوامی نمائندے، سماجی و مذہبی رہنما اور مختلف برادریوں کے افراد شریک ہوتے ہیں کمیٹی نے بتایا کہ رجسٹریشن صرف آن لائن ویب سائٹ
www.houstoniftar.org کے ذریعے دستیاب ہوگی۔ شرکت مکمل طور پر مفت ہے، تاہم پیشگی رجسٹریشن لازمی ہوگی اور نشستیں پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر دی جائیں گی، جب تک ہال کی گنجائش پوری نہ ہو جائے۔
ہیوسٹن افطار 2026 اتوار، 1 مارچ 2026 کو Bayou City Event Center میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب کے دروازے شام 4 بجے کھول دیے جائیں گے، جس کے بعد باضابطہ پروگرام اور افطار کا اہتمام ہوگا۔
ہیوسٹن افطار ہر سال 2,000 سے زائد شرکاء کو ایک چھت تلے جمع کرتا ہے، جن میں سفارت کار، منتخب نمائندے، مذہبی قائدین اور کاروباری شخصیات شامل ہوتی ہیں۔ یہ تقریب ہیوسٹن کو امن، بقائے باہمی اور باہمی احترام کی علامت کے طور پر اجاگر کرتی ہے اور شہر کی ثقافتی تنوع اور شمولیت کے عزم کو نمایاں کرتی ہے۔
یہ تقریب معروف کاروباری شخصیت سید جاوید انور (چیف پیٹرن) کی سرپرستی میں منعقد کی جا رہی ہے، جن کے ساتھ متعدد کمیونٹی بزنس ادارے اور انفرادی ڈونرز بھی اس دیرینہ روایت کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ہیوسٹن کی مسلم سسٹر سٹیز — ابوظہبی، باکو، بصرہ، استنبول اور کراچی — سمیت اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن، اسماعیلی کونسل برائے جنوب مغربی امریکا، داؤدی بوہرہ جماعت اور مجموعی طور پر 40 تنظیمیں بطور آرگنائزنگ پارٹنرز شامل ہیں، جن کے باہمی تعاون سے یہ تقریب کامیابی سے منعقد کی جاتی ہے۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن سے متعلق اپڈیٹس
www.houstoniftar.org
اور ہیوسٹن افطار کے تصدیق شدہ کمیونیکیشن چینلز کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل
18 April 2026
اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ
18 April 2026
مذاکرات میں حتمی معاہدہ نہیں ہواتوجنگ بندی میں توسیع نہیں ہوگی، امریکی صدر
18 April 2026
امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
18 April 2026
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کا اجلاس، ثالثی کوششوں کا خیرمقدم، مستقل امن کی توقعات
18 April 2026
امریکا نے روسی تیل کی خرید و فروخت پر پابندیاں مزید ایک مہینے کیلئے ہٹا دیں
18 April 2026
ایران، امریکا اختلافات برقرار، جنگ بندی میں توسیع اور ابتدائی ڈیل کی امید
17 April 2026
پاکستان کاشکریہ، وزیراعظم اور فیلڈمارشل زبردست شخصیات ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
17 April 2026