بھارت کی اسرائیل نوازی ،فلسطین کے حق میں اسٹیکرز لگانے والے برطانوی سیاح ملک بدر
Web Desk
4 February 2026
جمہوریت کےنام نہاد دعوےدار بھارت کی اسرائیل نوازپالیسی اور مودی سرکار کا مکروہ چہرہ پھر بے نقاب ہوگیا۔ فسلطینیوں کے حق میں احتجاجی اسٹیکرز اورپوسٹرز لگانےوالے برطانوی سیاحوں کو ملک بدرکردیاگیا
میڈیارپورٹس کے مطابق 21 جنوری کو بھارت پہنچنے والا برطانوی سیاح جوڑا جہاں جہاں گیا، وہاں فلسطین پر اسرائیلی مظالم اجاگر کرتا گیا۔برطانوی سیحون لیوس گیبریل ڈی اور انیوشی ایما کرسٹین نے ریاست راجستھان کے تاریخی شہر پُشکر میں اسرائیل مخالف اسٹیکرز لگائے۔
ان اسٹیکرز پر ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ اور ’’بائیکاٹ اسرائیل‘‘ تحریر تھا۔ کچھ پر فلسطینی پرچم بھی بنے تھے۔ بعض اسٹیکرز میں اسرائیلی پرچم اور نازی نشان بھی بنے ہوئے تھے۔اطلاع ملنے پرراجستھان پولیس نے انہیں تنبیہ کی کہ سیاحتی ویزا پر سیاسی اظہار یا سرگرمی کی اجازت نہیں۔ برطانوی سیاحوں کی جانب سے معذرت کے باوجودریاستی کرمنل انویسٹی نے نہ صرف ان کے ویزے منسوخ کردیئے بلکہ بھارت چھوڑدوکا نوٹس دے کرفوری طورپرملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026