LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار پاکستان اور عمان کا تجارت و سرمایہ کاری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ فعال بنانے پر اتفاق محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی

کشیدگی میں کمی کاامکان، امریکا اور ایران کی مذاکرات پر آمادگی

Web Desk

2 February 2026

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کا امکان۔ امریکا اور ایران نے مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔عالمی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق ایک سینئر امریکی اہلکار نے  بتایا کہ  مذاکرات رواں ہفتے ہی شروع کے لیے جائیں گے۔ان مذاکرات کےلیے ترکیہ، مصر اور قطر ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات کے انتظامات بھی کر رہے ہیں۔جہاں ابتدائی طور پر امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار ملاقات کریں گے۔

میڈیارپورٹس میں بتایاگیاہے کہ فی الحال اس ملاقات کا ایجنڈا سامنے نہیں آیا اور نہ ہی امریکا یا ایران کی جانب سے اس متوقع مذاکرات کی تصدیق یا تردید سامنے آئی ہے۔

اس حوالے سے  ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ اعتماد کی کمی کے باوجود ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہے بشرطِیکہ مذاکرات منصفانہ اور مناسب ہوں۔تاہم ایران اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام یا اپنے حمایت یافتہ گروپوں  سے دستبرداری پر مذاکرات نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے کہ امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگی بحری بیڑہ بھیجا ہے جس میں جہاز، میزائل اور فوجی ساز و سامان بھی موجود ہے۔آبنائے ہرمز میں امریکی فضائیہ نے جنگ مشقوں کا اعلان بھی کر رکھا ہے ۔